عدالت نے معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو ساتھیوں سمیت سزائے موت کی سزا سنا دی

Published on July 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,010)      No Comments

abcتریپولی (یو این پی) لیبیا کی مقامی عدالت نے معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام سمیت ان کے 7ساتھیوں کو جنگی جرائم کے الزام میں سزائے موقت کا حکم سنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو جنگی جرائم اور پرامن مظاہرین پر ریاستی طاقت کے استعمال پرسزائے موت کا حکم دے دیا جب کہ عدالت نے سابق انٹیلی جنس چیف، سابق وزیراعظم بغدادی المحمدی سمیت دیگر 7مجرموں کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کی سزا سنائی۔ پراسیکیوٹر آفس کے مطابق جنگی جرائم اورپرامن مظاہرین پر ریاستی طاقت کا استعمال کرنے کے جرم میں 8دیگر سابق افسران کو عمر قید جب کہ 7افراد کو 12سال قید اور مقدمے میں نامزد 4افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔
عدالت کی جانب سے سیف الاسلام اوران کے ساتھیوں کو سنائی گئی سزا کو اعلٰی عدلیہ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے جب کہ عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے لیبیا کی مقامی عدالت کی جانب سے سیف الاسلام اور ان کے ساتھیوں کو دی گئی سزا پر ہونے والے ٹرائل اورملک کے ناقص عدالتی نظام پراپنے خدشات کا اظہارکیا ہے۔ ملزمان کے خلاف قتل، اغوا، ریپ، لوٹ مار، تخریب کاری، پبلک فنڈز میں غبن، عوام کو اکسانے کی سازش اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات لگائے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy