بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، چیئرمین نیب

Published on June 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثے اور عوام سے دھوکا دہی بڑے چیلنجز ہیں، بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشحال پاکستان کرپشن کیخلاف کوششوں سے ممکن ہے۔ کرپشن کرنے والا بددیانتی کا مرتکب ہوتا ہے۔ رشوت اور بدعنوانی پاکستان کی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن ناصرف برائیوں کی جڑ بلکہ معیشت کو بھی متاثر کرتی ہے۔ پائیدار سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے کرپشن کو ختم کرنا ہوگا۔ ترقی یافتہ ممالک میں اقدامات سے کرپشن کم ترین سطح پر آگئی۔ پاکستان میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال چیلنجز ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme