ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کی بھارت روانگی کی اجازت کا معاملہ چند روز میں نمٹائے جانیکا امکان

Published on July 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

لاہور(یو این پی) ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کی بھارت روانگی کی اجازت کا معاملہ آئندہ چند روز میں نمٹائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت روانگی کے لیے حکومت کو اجازت دینے کا خط لکھا ہے جس پر ہائی پروفائل کمیٹی حکومت نے بنا رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ بھارت میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ہمسایہ ملک روانگی پر منگل یا بدھ کو حکومت سے بریفنگ لیں گے۔حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 14 رکنی ہائی پروفائل کمیٹی بنا رکھی ہے جو قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے کے اہم ایشو کو دیکھ رہی ہے۔ایشیا کپ کے لیے بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا ہے۔ اس کا موقف ہے کہ ان کی حکومت کی طرف سے پاکستان جاکر کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔پاکستانی ٹیم کی بھارت جاکر کھیلنے کے معاملے پر بھی مختلف رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تاہم بورڈ حکام کا موقف ہے کہ آئی سی سی ایونٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم کو بھارت جاکر ضرور کھلینا چاہیے، اس سے دستبردار نہیں ہوا جا سکتا۔ذکا اشرف حکومتی حکام کو اپنی رائے سے بھی آگاہ کریں گے، ان سے بھی بھارت روانگی پر بریفنگ لیں گے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کرنی تھی جو اب کینسل ہوگیا ہے۔ذکا اشرف اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کو یقینی بنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ اگلے ہفتے اپنے اسلام آباد کے دورے میں وہ اس حوالے سے بھی منسٹری بین الصوبائی رابطہ اور سی ڈی اے حکام سے بات کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog