جھنگ کے مختلف علاقوں میں بجلی دو دن سے غائب ،شہریوں کی زندگی کی اجیرن

Published on June 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

جھنگ (یواین پی)قدیمی شہر جھنگ کے مختلف علاقوں میں بجلی دو دن سے غائب ،شہریوں کی زندگی کی اجیرن ذرائع کے مطابق مستشنی علاقو ں میں بھی بجلی کی بندش جاری ہے۔بستی ککے آرائیں، بستی ملاح والی، بستی نصرآباد بستی سیداں والی جیسی مختلف جگہوںسے بجلی غائب ہے۔مختلف افسران سے رابطہ کرنے پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملاانسان اور جانور دونوں گندا پانی پینے پر مجبور ، ایس ڈی اوواپڈا،لائن مین، سپریٹیڈنٹ اور لائن مین کو مسلسل شکایت لکھوائی گئی مگر کوئی پرسان حال نہیں اہلیان علاقہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے اور فیسکو کے اعلیٰ افسران سے یواین پی کی وساطت سے پر زوراپیل ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر مذکورہ علاقوں کی بجلی بحال کی جائے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog