اوکاڑہ کے لوگومانگو کیا مانگتے ہو اللہ دے گا اللہ مہربان ہے نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے ؛وزیر اعظم

Published on April 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments


اوکاڑہ(یو این پی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں مخالفین کی خواہش پر مستعفی نہیں ہوں گا عوامی جذبہ ثابت کر رہا ہے کہ 2018کا الیکشن بھی ہم جیتیں گے لوڈ شیڈنگ کے موجد لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں احتجاج کرنے والے احتجاج کرتے رہ جائیں گے 2018تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وز یر اعظم نے اوکاڑہ کے لیے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا اوکاڑہ کے لوگومانگو کیا مانگتے ہو اللہ دے گا اللہ مہربان ہے نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے 2013کے جلسے میں نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ اوکاڑہ سے موٹروے گزرے گی آج اس وعدے کی توثیق کرنے آیا ہوں انشاء اللہ لاہور ملتان دیپالپور اور اوکاڑہ سے موٹروے منسلک ہو گی ہم نے اوکاڑہ کے لیے سوئی گیس پائپ لائن کی بنیاد رکھ دی اس پر 47کروڑ روپے خرچ کیے جائیں اس سے اوکاڑہ کے وارے نیارے ہو جائیں گے دیپالپور چوک فلائی اوور پر 74کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں 20کروڑ روپے کی لاگت سے اوکاڑہ میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں اوکاڑہ میں 200بیڈز کے ہسپتال کو بڑھا کر 500بیڈز پر کیا جا رہا ہے انشاء اللہ ہم اوکاڑہ میں ایک انڈسٹریل سٹیٹ بنائیں گے اوکاڑہ کے لوگوں نے 2013کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ محبت کا ثبوت دیا ہے آج ن لیگ اوکاڑہ کے عوام کے ساتھ بھرپور محبت کا ثبوت دے رہی ہے آپ ان کو جاکر بولو جو آج کل چھوٹی چھوٹی جلسیاں کر رہی ہیں ان کی جلسی اور یہ جلسہ زمین آسمان کا فرق ہے اوکاڑہ پاکستان کا دل ہے پنجاب کا ہارٹ لائن ہے یہ پاکستان کے عوام ہیں ان کا جذبہ دیکھو یہ جذبہ بتارہا ہے کہ 2018بھی مسلم لیگ ن کا ہو گا وہ لوگ جو احتجاج کرتے ہیں اور کہتے ہیں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے لوڈ شیڈنگ کے موجب آج لوڈ شیڈنگ کی بات کر رہے ہیں میں بتانا چاہتا ہوں 2018میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جا ئے گا ہر آنے والے دن بجلی کا ایک نیا کارخانہ تیار ہو رہا ہے 1300،1300میگاواٹ کے نئے کارخانے بن رہے ہیں ہر گزرتے دن بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کرنے والے ہیں آپ کا فرض بنتا ہے کہ آپ ان سے پوچھیے کہ کیوں آپ نے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا آج موٹروے بھی ہم بنا رہے ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو بھی ہم ہی ختم کر رہے ہیں پاکستان بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے دہشتگردی ختم ہو رہی ہے کراچی کا امن واپس آرہا ہے کسان خوشحال ہو رہا ہے کھاد سستی ہو رہی ہے بجلی صرف آئے گی ہی نہیں سستی بھی ہو گی پاکستان ترقی کی راہ میں آگے بڑھ رہا ہے احتجاج کرنے والے احتجاج ہی کرتے رہ جائیں گے ان کے پلے احتجاج کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے ہر بات پر کہتے ہیں نواز شریف استعفٰی دو اوئے نواز شریف تمھارے کہنے پر استعفٰی دے گا ان کے کہنے پر نواز شریف استعفٰی دے گا ؟ جاؤ جا کر کرکٹ کھیلو سیاست تمھارا کام نہیں ہے ملک چلانا تمھارا کام نہیں ہے تم نہیں چلا سکتے تم صرف کرکٹ کھیلتے رہو تمھارے لیے وہ کافی ہے اب تو وہ بھی نہیں کھیل سکتے جو کھیل لی وہ کھیل لی ہم تو کرکٹ بھی کھیلے ہیں اور عوام کی خدمت بھی کر رہے ہیں آج اوکاڑہ کے لوگو ں نے اتنی ہی محبت کی ہے جب موٹروے بن جائے گی میں یہاں اوکاڑہ دیپالپور میں آکر آپ کے ساتھ ساتھ موٹرویپر چلوں گا آئندہ آنے والے سال میں عوام کی خوشحالی کے لیے مذید کام کریں گے میں پاکستان کے چپہ چپہ میں جاؤں گا پورے پاکستان میں خوشحالی کی روشنی پھیلے گی ملک ترقی کرے گا بچے نوجوان خوشحال شہری بنیں گے اگر آج مخالفین جذبہ دیکھ لیں تو اپنی جلسیاں بھی بند کر دیں جو پیار آپ نے دیا ہے میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں دعا ہے اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔قبل ازیں اوکاڑہ کے علاقے شیر گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے اوکاڑہ کے قریب 100 دیہاتوں کے لیے گیس کی فراہمی کی غرض سے 50 کروڑ روپے فنڈز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کام پکا کرنا چاہیے، میں نے صرف اعلان نہیں کیا، بلکہ اس پر مہر لگائی ہے’۔وزیراعظم نے کہا ‘میری بہت خواہش تھی کہ میں یہاں آں اور وقت گزاروں، ابھی تو ابتدا ہے، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔انہوں نے مخالفین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ‘ہم کام کر رہے ہیں، فارغ نہیں بیٹھے، لیکن ہمارے مخالف ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں۔انھوں نے کہا ‘مخالفین جانتے ہیں کہ ترقی کا سفرجاری رہا تو 2018 میں وہ فارغ ہوجائیں گے’۔اس سے قبل عبدالرزاق نیازی کو مسلم لیگ (ن) میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ‘ہماری دوستی جس سے ہوتی ہے، زندگی بھر کے لیے رہتی ہے، ایک دفعہ کا دوست پھر زندگی بھر کا دوست’۔وزیراعظم نے اس موقع پر علاقے کے بلدیاتی نمائندوں کے لیے بھی 50 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ رینالہ خورد میں ریلوے اسٹیشن بنانے کے لیے وہ وزیر ریلوے سعد رفیق سے بات کریں گے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy