پاکستان دہشتگردی کے کیخلاف عالمی جنگ میں سرفہرست

Published on April 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

222
واشنگٹن:(یو این پی)  چین نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی لعنت کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے آگے ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی لعنت کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے آگے ہے اور پوری دنیا اس جدوجہد میں پاکستانی سیکورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مستحکم بنانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی پیک منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر طارق فاطمی نے چینی وزیر خارجہ کو سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کرنے سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور چین کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes