وطن عزیز سے پولیو کے خاتمہ کے لئے والدین کی ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف

Published on February 24, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ 26فروری سے شروع ہونیو الی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکمے بھر پور اقدامات کریں وطن عزیز سے پولیو کے خاتمہ کے لئے والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے پانچ سے تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلوائیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان پولیو فری ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹرز،تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ نے 26فروری سے شروع ہونے والی انسدا دپولیو مہم کی تیاریوں،ورکرز کی ٹریننگ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پولیو مہم 26فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گی اس پولیو میں محکمہ صحت کی ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائیں گی اس پولیو مہم میں 6لاکھ 52ہزار 255بچو ں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو مہم میں 141فکسڈ ٹیمیں،66ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں اور 2ہزار 564موبائل ٹیمیں اس قومی مہم میں اپنے فرائض سر انجام دیں گی انہوں نے بتایا کہ اسی سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس اوکاڑہ میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے کسی قسم کی شکایت و راہنمائی کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 044-9200120پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme