کراچی میں چھت گرنے سے بچہ جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے

Published on March 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

5
ریسکیوجائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا
مکان مخدوش حالت میں تھا اور گھر کی چھت کا گاڈر کرنے کے باعث حادثہ پیش آیا ،ریسکیو حکام
کراچی(یو این پی)کراچی کے علاقے رنچھورلائن میں عمارت کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔جمعرات کو رنچھوڑ لائن میں ٹمبر مارکیٹ میں کے ایم سی ورکشاپ کی گلی میں قائم دو منزلہ گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور گھر میں موجود 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا۔حادثے کیبعد علاقے میں رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مکان مخدوش حالت میں تھا اور گھر کی چھت کا گاڈر کرنے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔واقعے کے بعد ریسکیواہلکاروں نے کسی اور جانی نقصان کے پیش نظر مکان کے بقیہ حصے کو مسمار کردیا۔حادثے میں جاں بحق بچے کی شناخت دو سالہ افنان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ حیدر، 50 سالہ زلیخا، 54 سالہ شہباز ، 20 سالہ شہزاد اور 30 سالہ شمائلہ اور امبرین کے نام سے ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog