پنجاب کی جیلوں میں بند غریب قیدیوں کی رہائی کیلئے مخیرحضرات نے 5کروڑ روپے دیدیے

Published on June 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

3
لاہور (یو این پی) پنجاب کی جیلوں میں بند وہ قیدی جو جرمانے کی عدم ادائیگی کی بدولت ابھی تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں، ان کی رہائی کا سامان ہو گیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ مخیر حضرات نے جیل حکام کو ان قیدیوں کی رہائی کےلئے 5 کروڑ روپے کی رقم ادا کی ہے جو جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث ابھی تک رہائی نہیں پا سکے ہیں۔یکم رمضان سے 10 رمضان تک ایسے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے پنجاب کی جیلوں میں پہلی مرتبہ نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے اور نماز تراویح کےلئے امام بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں۔جیلوں میں سحری اور افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، افطاری میں شربت اور سحری میں چائے دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme