لبیک اللھم لبیک! یوم عرفہ اور عید الاضحیٰ کی آمد میں کم دن باقی رہ گئے

Published on June 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

پشاور (یواین پی) لبیک اللھم لبیک! یوم عرفہ اور عید الاضحیٰ کی آمد میں کم دن باقی رہ گئے، ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب، اجلاس چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو بیٹھے گی۔جبکہ چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 11 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو ہوسکتی ہے۔ 10 جولائی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 12 جولائی اور عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کی آمد میں اب کم وقت باقی رہا گیا ہے۔عید الاضحیٰ مسلمانوں کا بڑا اور خوشیوں سے بھرپور تہوار ہے۔ یہ تہوار حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد میں رب کی خوشنودی کے حصول کی خاطر منایا جاتا ہے۔ بڑی عید کے موقع پرقربانی کے گوشت سے پرلطف پکوان تیار کیے جاتے ہیں، دوست احباب اور رشتہ دار لوگ اس موقع پر دعوتوں میں خوب مزے مزے لے کر کھاتے ہیں۔ اور اس خوشی کے موقع پر یادگار بناتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes