اداکارہ نادیہ خان نے تیسری شادی کرلی، انسٹاگرام پر مداحوں کیلئے تصویریں شیئر

Published on January 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ نادیہ خان تیسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنھیں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ نادیہ خان نے منگنی کر لی ہے۔ تاہم اب انہوں نے خود شادی کرکے ساری افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔ خبریں ہیں کہ ان کے حالیہ شوہر کا نام فیصل ممتاز ہے۔نادیہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ڈھیر ساری تصویریں بھی شیئر کیں جس میں وہ سبز رنگ کے عروسی جوڑے میں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے کیک کاٹنے اور ہاتھوں پر مہندی لگی تصویریں بھی شیئر کی۔ جبکہ بعض تصاویر میں ان کے رشتہ دار اور بچے بھی نظر آ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme