ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈی پی او کی ہدایت پر اوکاڑہ میں ٹریفک قوانین آگاہی کیمپ کا انعقاد

Published on June 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب عمران محمود اور ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایت پر ٹینک چوک میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کیمپ کا انعقاد،ترجمان پولیس کے مطابق ٹریفک حادثات کی روک تھام اور انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب عمران محمود اور ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایت پر ٹینک چوک میں ٹریفک کیمپ لگایا گیا آگاہی کیمپ میں شہریوں کو ٹریفک قوانین پر پاسداری کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مرر بھی لگائے گئے ڈی ایس پی انعام الحق کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کا واحد حل ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہے موٹر سائیکل سوار ہیلمنٹ کا استعمال ضرور کریں اور اپنی موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مرر لازمی لگائیں کم عمر بچوں کو والدین کسی صورت موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme