بی جے پی رہنما کی نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی، کی شدید مذمت کرتا ہوں،میاں الیاس

Published on June 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

لاہور(یو این پی)سینئر صحافی میاں محمد الیاس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت میں مذہبی آزادی پامال ہو رہی ہے جس پر دنیا کو فوری ایکشن لینا چاہیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی رہنما کی جانب سے آقائے دو جہاں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ کی ذات پاک کے بارے میں بی جے پی رہنما کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں جس سے ہم سب مسلمانوں کے دل زخمی ہوئے ہیں۔ مودی کے اقتدار میں مذہبی آزادیوں کو کچلا اور مسلمانوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، دنیا نوٹس لیتے ہوئے ان اقدامات پر بھارت کی سرزنش کرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog