نئے سال کا استقبال، لاہور، اسلام آباد اور بحریہ ٹاؤن کراچی میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ

Published on January 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

3لاہور(یو این پی)اسلام آباد، لاہور، کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے زیراہتمام رنگارنگ تقاریب میں شہریوں نے سال نو کے جشن میں شرکت کی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں منچلے سڑکوں پر اُمڈ آئے اور بھنگڑے ڈالے۔ سال دو ہزار سولہ کو خوشی خوشی رخصت کیا اور دو ہزار سترہ کا بھرپور طریقے سے استقبال، لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے ایفل ٹاور پر شاندار تقریب، آتشبازی نے خوبصورت منظر پیش کیا۔ تقریب میں معروف فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ گیتوں پر شہری جھوم اُٹھے۔ کراچی آئیکون میں بھی آتشبازی کے مظاہرے نے شہریوں کے دل موہ لیے۔ اسلام آباد بحریہ انکلیو کے تقریب میں منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ نئے سال کی آمد کا جشن دیگر شہروں میں بھی منایا گیا۔ لاہور لبرٹی چوک پر آتشبازی سے آسمان جگمگا اٹھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme