عوام کو بجلی کی بہتر سروس فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے حیسکو چیف ریحان حمید

Published on June 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments


حیدرآباد( یواین پی/جنید علی گوندل )حیسکو ترجمان کے مطابق عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کے ازالے کے لیئے ممتاز مرزہال میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا جس میں سینیٹ کے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے توانائی کمیٹی کے چیئرمین سینٹر سیف اللہ ابڑوکی خصوصی شرکت مشیر برائے گورنر سندھ امید علی جونیجو،رہنماتحریک انصاف محسن گھمن سمیت پی ٹی آئی سینٹرل سندھ کی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹ کے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے توانائی کمیٹی کے چیئرمین سینٹر سیف اللہ ابڑونے حیسکو چیف کو ہدایات دیں کہ حیسکو انتظامیہ تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے عوام کے بجلی سے متعلق تمام جائز مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کرے۔کسٹمرسروس سینٹروں کی کارکردگی بہتر کی جائے بجلی کے بلوں کی شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کی پالیسی بنائیں۔وزیر اعظم پاکستان محترم عمران خان کی اولین ترجیح ہے کہ اداروں کی بہتر سروس سے عوام کی خدمت کی جائے، حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان حمید نے کہا کہ عوام کو بجلی کی بہتر سروس فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئے کوشاں ہیں۔ عوام کے بجلی سے متعلق مسائل کے فوری حل کیلئے کسٹمر سروس سینٹر کو مزید بہتر کیا جائے گا تاکہ عوام کے مسائل کا ازالہ ہوسکے حیسکو کا نعرہ ہے کہ “حیسکو کی پہچان میٹھی اور شائستہ زبان “ہے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد کے نوجوان و متحرک سیاسی شخصیت محسن گھمن چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سینیٹ آف پاکستان برائے پانی وبجلی سیف اللہ ابڑوکے ایڈوائیزر برائے حیسکو ریجن مقررکیئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes