ترقیاتی سکیمیں، علاقائی مسائل کے حل او ر معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں عرفان علی کاٹھیا

Published on November 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیمیں کسی بھی علاقہ کی ترقی، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے، علاقائی مسائل کے حل او ر معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ضلع اوکاڑہ کے دیہی علاقوں کو شہری علاقوں کے ہم پلہ بنانے اور وہاں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیم،صحت اور آمد رفت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ممکنہ وسائل کو بہترین انداز میں مصرف میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 33فورایل میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی عمارت کے قیام،منڈی احمد آباد میں ایسو سی ایسٹ کالج برائے خواتین کے قیام،بہادر نگر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ریسرچ کی سہولیات کی بہتری کے لئے بنائی گئی سکیم پر عملد رآمد اور حویلی لکھا میں ریسکیو 1122 اسٹیشن کے قیام کا منصوبہ پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر ڈائر یکٹر بہادر نگر فارم،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر،سی ای او ایجوکیشن نے اپنے اپنے محکموں کے ترقیاتی پراجیکٹس سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران بھی ان منصوبوں کو بر وقت تکمیل کے لئے اقدامات کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes