اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی میں جاری اقدامات کو مزید تیز کریں فضل ربی چیمہ

Published on March 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں
فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ نے تارکین وطن کے مختلف ضلعی محکموں سے متعلقہ مسائل وشکایات سنیں۔ممبرکمیٹی محمد طلحہ حمید بھی ان کے ہمراہ تھے۔اجلاس میں ایف ڈی اے،ہیلتھ،ہاؤسنگ،سب رجسٹرار،کالونی اسسٹنٹ اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرکے ضلع سے متعلقہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جارہے ہیں۔انہوں نے تارکین وطن کاموقف سنتے ہوئے کہا کہ ضلع کے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کا شدید احساس کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی میں جاری اقدامات کو مزید تیز کریں تاکہ ان کے مسائل کے حل میں تاخیرنہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں لہذا درخواست گزار محکمانہ پیشرفت سے مطمن ہونے چاہیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ جائیدادوں پر قبضہ و تقسیم سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ریونیو ریکارڈ کے مطابق موقع چیک کرکے رپورٹس پیش کریں تاکہ ان کے حل کے لئے مزید قانونی اقدامات کئے جا سکیں۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں اور ان کے نمائندوں سے کہا کہ انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور متعلقہ محکموں کو میرٹ پر کیسز نمٹانے کے لئے متحرک کیا گیا ہے۔اس موقع پر سی پی او کے نمائندہ آفیسر نے بتایا کہ پولیس سے متعلقہ درخواستوں کو تیز رفتاری سے حل کیا جارہا ہے اور تمام کیسز کی پیش رفت کا باقاعدگی سی جائزہ لیا جا رہا ہے۔اجلاس کے دوران اوورسیز کی پولیس،ریونیو،ایف ڈی اے اور دیگر محکموں سے متعلقہ 13درخواستیں زیر سماعت آئیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes