ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین کی پٹرولنگ پوسٹ کمالپورکی فارمل انسپکشن

Published on June 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد ریجن: ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین نے پٹرولنگ پوسٹ کمالپورکی فارمل انسپکشن کی جبکہ پٹرولنگ پوسٹ امین پور بائی پاس اور بوڑیوال کی انفارمل انسپکشن کی اس دوران انہوں نے پوسٹ ہائے کا ریکارڈ، مالخانہ،اسلحہ کی صفائی،جوانوں کا ٹرن آئوٹ اور گاڑیوں کا جائزہ لیا۔ پوسٹ ہائے کے لانز اور ان میں لگائے جانے والے پودوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے پوسٹ ہائے کی نفری کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریزو نفری ہمہ وقت پوسٹ ہذا پر حاضر پائی جائے، تمام پٹرولنگ افسران با وقت ڈیوٹی پر آئیں گشت پر مامور گاڑیوں کا موبل آئل اورفلٹر بروقت تبدیل کریں،گاڑیوں کی مینی نینس کرواتے رہیں، گاڑیوں میں اشتہاریوں کی فہرست، ٹوچین، آگ بجھانے والا آلہ، فسٹ ایڈ بکس،ہتھکڑیاں اور کونز موجود ہونی چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پٹرولنگ پوسٹ امین پور بائی پاس اور بوڑیوال کی سرپرائز چیکنگ کی اس دروان پوسٹ ہائے کی گشت پر مامور گاڑیوں کی چیکنگ، جوانوں کی حاضری اور ڈسپلن کو چیک کیا گیا۔ پوسٹ ہذا کی صفائی ستھرائی اورمیس کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے پوسٹ ہائے کے سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ کی سیکورٹی پر مامور جوان ہمہ وقت بلٹ پروف جیکٹ پہنیں گے اور سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں گے۔گشت پر مامورافسران و جوان انتہائی الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور بیٹ ایریا میں موجود بلیک سپاٹس اور شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھیں گے۔ انچارج پوسٹ متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کے ساتھ کام میٹنگ کریں اور معلومات کا تبادلہ کریں۔ ہیلپ لائن 1124سے موصول ہونے والی کال پر فوری رسپانس دیں۔ اس دوران انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ کے تحت پودا بھی لگایا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes