عام شہری کی سواری میٹروبس اور ٹرین پر تنقید کرنا باعثِ شرم ہے،شہبازشریف

Published on July 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام شہری کی سواری میٹروبس اور ٹرین پر تنقید کرنا باعثِ شرم ہے، دنیا میں ہرجگہ پبلک ٹرانسپورٹ کو سبسڈی دی جاتی ہے، عام آدمی کو سہولت نہیں دے سکتے تو پھر حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے ٹویٹر یر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس طاقتور افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے وسائل موجود ہیں۔میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین عام شہری کی سواری ہے جس پر تنقید کرنا باعث شرم ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں ہرجگہ پبلک ٹرانسپورٹ کو سبسڈی دی جاتی ہے۔ آپ عام آدمی کو سہولت نہیں دے سکتے تو پھر حکمرانی کا کوئی حق نہیں! دوسری جانب شاہدرہ سے گجومتہ کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کے روٹ پر جمعہ کی دوپہر ایک اور بس ناکارہ ہو گئی جس سے بس میں سوار مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا میٹرو بس انتظامیہ نے خراب بس کے مسافروں کو بس سے اتار کر کسی دوسری بس میں سوار کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy