ایمن خان کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

Published on July 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن خان کے نئے خوبصورت فوٹو شوٹ نے انٹر نیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔ایمن خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئے فوٹو شوٹ کی چند خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے پیلے اور ہرے رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی ہے۔ایمن خان کی ان تصویروں پر دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لائیکس اور ہزاروں کمنٹس آچکے ہیں۔اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں بھی رہتی ہیں۔ایمن خان نہ صرف ایک بہترین اداکارہ ہیں بلکہ وہ ایک اچھی ماں بھی ہیں۔واضح رہے ایمن خان اپنے شوہر اداکار منیب بٹ اور بیٹی امل کے ہمراہ بھی اپنی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes