ترکی کی افواج کے سربراہ کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیاگیا

Published on July 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) ​آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک افواج کے سربراہ جنرل امت نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترکی کی افواج کے سربراہ کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سطح پر فوجی روابط کو مزید مستحکم کرنے اور تربیتی، انسداد دہشتگردی امور میں تعاون میں وسعت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题