فاروق ستار کو منانے کی پھر کوششں، سردار احمد کی ملاقات، سبزواری کی منتیں

Published on February 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

کراچی (یوا ین پی ) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی بہادر آباد کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کو منانے کی ایک بار پھر کوشش کی گئی۔ ایک طرف سید سردار احمد ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائشگاہ پہنچ گئے وہیں فیصل سبزواری نے فاروق ستار کو منانے کے لئے فیس بک کا سہارا لے لیا۔فاصلوں کے باوجود قربتوں کی کوششیں جاری ہیں۔ سینیٹ ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے پر تقسیم ہونے والی ایم کیو ایم میں محبت کے دن پر پیار کے پیچے لگائے جانے لگے۔ سید سردار احمد فاروق ستار کے گھر پہنچ گئے۔ میڈیا سے بات چیت میں سردار احمد کا کہنا تھا کہ امید پر دنیا قائم ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار بس اتنا ہی بولے کہ سردار صاحب اپنی پریشانی کا اظہار کرنے آئے تھے۔فیصل سبزواری نے جہاں روٹھے رہنماء کو منانے کے لئے ہاتھ جوڑ لئے وہیں کنور نوید جمیل نے تقسیم جلد ختم ہونے کی خواہش ظاہر کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme