مردار جانور کا گوشت سپلائی کرنے والے تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

Published on July 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) تھانہ چورستہ میاں خان کی حدود میں موٹر سائیکل رکشہ پر مبینہ طور پرمردار جانور کا گوشت سپلائی کرنے والے تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار۔ دو من سے زائد وزنی گوشت پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ ایس ایچ او ریحانہ کوکب کے مطابق ملزمان رکشہ میں مردار جانور کا گوشت ہوٹلوں میں سپلائی کے لیے لے جا رہے ہیں جس پر پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ کو روک کر رکشہ کو چیک کیا تو اس میں دو من سے زائد وزنی مردار گوشت موجود تھا پولیس نےملزمان محمد حسن نواز ولد صدیق اور یسین کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایس ایچ او ریحانہ کوکب کی اطلاع پر لائیو سٹاک ڈاکٹر ثاقب مجید نے اپنی نگرانی میں مردار گوشت کو تلف کروا دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme