ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے عہد یوسفی دیکھا اور انسے متعلق رہے. پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی

Published on June 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

جدہ (بیوروچیف یواین پی ذکیربھٹی) مشتاق احمد یوسفی کا عہد انہی کے ساتھ تھا انہی کیساتھ ختم ہوگیا. ان کی رحلت کی خبرہر اس شخص کیلئے قیامت کی خبرہے جسکا اردو ادب سے گہرا تعلق ہے . مشتاق یوسفی اپنے عہد کی پہچان تھےانکے مزاح کی سطح کے نیچے ایک آنسو کی سطح چھپی ہوتی تھی . انکے مزاح میں حزن اور معاشرے میں پائی جانیوالی ناہمواریوں کا ذکر ہوتا. انہوں نے کبھی بے مقصد نہیں لکھا. وہ ایک دلآویز شخصیت کے مالک مکمل مزاح نگار انسان تھے. انکے انتقال پر ممتاز ماہرتعلیم، ماہراقبالیات، اردو عربی لغت کے ماہر، دانشور، صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ستارہ امتیاز پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی کی جدہ میں بیوروچیف یواین پی ذکیربھٹی کیساتھ خصوصی گفتگو.
ڈاکٹرخورشد رضوی نے کہا کہ مشتاق یوسفی کے انتقال کی خبر ہمارے لیے بہت بڑا صدمہ ہے یوسفی صاحب کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکے گا. ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے اج کے وقت میں کوئی بڑا نام نہیں پیدا کیا۔
مشتاق احمد یوسفی کا شمار اردو کے صف اوّل کے مزاح نگاروں میں ہوتا تھا۔ ان کی تصانیف میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت،آب گم اور شام شعر یاراں کے نام شامل ہیں۔
مرحوم مشتاق احمد یوسفی کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے نوازا گیا مگر سچ یہ ہے کہ یہ ایوارڈ انسے منسوب ہوکر اپنی قیمت وصول کرگئے. مشتاق یوسفی کو اکادمی ادبیات پاکستان نے پاکستان کے سب سے بڑا ادبی اعزاز کمال فن ایوارڈ سے بھی نوازا تھا ۔ مشتاق احمد یوسفی صاحب کا نام تاریخ میں ہمیشہ قائم رہے گا. آج انکے فن اور فہم کا وہ لوگ بھی اعتراف کررہے ہیں جو انکی زندگی میں شاید انہیں داد نہ دے سکے. یاد رہے مملکۃ العربیہ السعودیہ میں ایپل ٹی وی بلاتفریق تمام محب وطن پاکستانیوں اور انسانیت کیلئے کسی بھی سطح پر کام کرنیوالے کے شانہ بشانہ کام کررہا ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی اہم تقریب ہویواین پی بیوروچیف ذکیر بھٹی صف اول میں موجود ہوتے ہیں
مشتاق یوسفی کی ہزاروں نصیحت آموز تحریروں میں سے چند اقتباسات یوں ہیں؛
وہ ایسا لباس پہن کر آتی ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے خاوند نابینا ہیں ۔
مرد کی آنکھ اور عورت کی زبان کا دم سب سے آخر میں نکلتا ہے ۔
تماشے میں جان تماشائی کی تالی سے پڑتی ہے، مداری کی ڈگڈگی سے نہیں ۔
اللہ پاک سے دعا ہے وہ انہیں غریق رحمت کرے آمین۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes