دبئی کی مصروف ترین بندرگاہ جبل علی خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی

Published on July 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

دبئی (یواین پی)دبئی بندرگاہ دھماکے کی وجہ سامنے آگئی، جبل علی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے بحری جہاز میں موجود کنٹینر میں دھماکہ ہوا، صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی اور خطے کی مصروف ترین بندرگاہ جبل علی بدھ کی رات کو خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی۔ خلیجی خبر رساں اداروں اور دبئی میڈیا آفس کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دھماکہ بندرگارہ پر لنگر انداز ایک بحری جہاز میں ہوا۔بندرگاہ پر لنگر انداز بحری جہاز میں موجود کنٹینر میں دھماکہ ہوا جس کے بعد بندرگاہ پر آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دراز کے علاقوں میں بھی اس کی آواز سنائی دی، بندرگارہ کے آس پاس کی عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes