وطین ٹیلی کام کے ورکروں نے کمپنی کے تھرڈ پارٹی ٹھیکیدار کے ظلم وا ناانصافی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

Published on August 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments


کراچی (یواین پی)وطین ٹیلی کام کے لئے کام کرنے والے ایچ ار ایس جی آوٹ سورس پرائیوٹ لمیٹڈ ملازمین یونین نے وطین کے تھرڈ پارٹی ٹھیکیدار ایچ ار ایس جی آوٹ سورس جنگل راج کے خلاف یونین کے سندھ بھر کے اودیدران اور ورکروں نے اپنے جائز مطالبات اور انصاف کے لئے قانون کا دروازہ کھٹکھٹا دیا یونین کےاودیدران اور ورکروں کا کہنا تھا کہ ہمارا اور ہماری یونین کا مقصد ہمارے جائز اور پاکستان کےکورٹ آف لیبر یونین کے قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے جائز مطالبات کیئے ہیں جو قانوناً ہمارے جائز مطالبات ہیں ان کو پورا کیا جائے ملک میں ایسے سسٹم کی وجہ سے ہی غریب مزدور اور ان کی فیملیاں کو سنگین نتائج کا سامنہ کرنا پڑتا ہے پرائیویٹ اداروں میں تھرڈ پارٹی ٹھیکیداری سسٹم میں کام کرنے والے غریب طبقے کے ورکروں کو بنیادی سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے معاشرے میں احساس كمتری وا ذہنی پریشانی کا سامنہ کرنا پڑتا ہے جو غریب ورکروں کے ساتھ بڑا ظلم اور معاشرے کے لئے ایک بڑے خطرہ کا سبب ہے، آئندہ کی لائحہ عملی کے لئے یونین رہنماؤں اور ورکروں کی آپس میں جاری بات چیت کے سلسلے کو مزید تیز کردیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog