افغان مسئلے اور بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار امریکا ہے،چینی دفتر خارجہ

Published on July 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

بیجنگ(یواین پی)چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا ہمیشہ ذاتی مفاد کو ہی ترجیح دیتا ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنا گند افغان عوام اور خطے کے ملکوں کیلئے چھوڑ گیا ہے، امریکا ہمیشہ ذاتی مفاد کو ہی ترجیح دیتا ہے، افغان مسئلے اور بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار امریکا ہے، امریکا نے وعدے نبھانے کے بجائے جلد بازی میں انخلا کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنا گند افغان عوام اور خطے کے دوسرے ملکوں کیلئے چھوڑ گیا، امریکا دوسروں پر دباو ڈال کر حکومتیں تبدیل کراتا رہا ہے، جس سے تنازعت شروع ہوئے، امریکا ذمہ داریوں سے بری الزمہ نہیں ہو سکتا، امریکا کو ذمہ داری نبھانا ہوگی، افغانستان میں اقتدار کی پر امن منتقلی ممکن بنانا ہوگی۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سیکیورٹی، ترقی اور فلاح و بہبود کا وعدہ امریکا کو پورا کرنا ہوگا، افغانستان میں پھر دہشت گردی کو سر اٹھانے سے روکنا ہوگا، چین افغانستان میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog