ضلع اوکاڑہ میں 1 لاکھ67ہزار530افراد کوکرونا ویکسئین لگائی گئی

Published on July 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

ضلع کے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے ضلعی افسران کو تمام سٹاف کو سوفیصد ویکسیئن کروانے کی ہدایت
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر ) محمد علی اعجاز کی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں انسداد کرونا ویکسیئن کے لئے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں متحرک ضلع کے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے ضلعی افسران کو تمام سٹاف کو سوفیصد ویکسیئن کروانے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں اب تک 1 لاکھ67ہزار530رجسٹرڈ شہریوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین لگائی جا چکی ہے20سال سے زائد عمر کے 1 لاکھ 25ہزار370رجسٹرڈ شہریوں کو انسداد کرونا ویکسئین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے اور 24ہزار172شہریوں کو انسداد کرونا کی دوسری خوراک بھی لگائی جا چکی ہے جبکہ12ہزار550فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے اور 5 ہزار 438رجسٹرڈ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین کی دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سمیت 18سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہریوں کو انسداد کرونا ویکسئین لگانے کا عمل جاری ہے جبکہ حکومتی ہدایات کے مطابق18سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog