داتا دربار ، ہر زائر سے 10روپے فی پاپوش فیس وصول کی جائے گی

Published on September 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

لاہور(یواین پی) حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے عرس سے قبل مسجد اور دربار پر آنے والوں کے لیے پاپوش فیس لگادی گئی، عرس مبارک کی تقریبات 15 سے 17 ستمبر تک ہوں گی۔محکمہ اوقاف کے ترجمان کے مطابق داتا دربار پر کافی عرصے سے پاپوش فیس وصول نہیں کی جا رہی تھی، اب ہر زائر سے 10روپے فی پاپوش فیس وصول کی جائے گی۔داتا دربار کے سامنے پارکنگ اسٹینڈ کا ٹھیکہ ڈیڑھ کروڑ روپے میں دیا گیا ہے، فی موٹر سائیکل 20 روپے پارکنگ فیس وصول کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes