فی تولہ سونے کی قیمت میں چار سو روپے کی کمی ریکارڈ

Published on August 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

لاہور(یواین پی) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں چار سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1791 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 43 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes