کینٹ بورڈ واہ کینٹ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے غریبوں کا جینا محال کردیا

Published on December 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی /یو این پی) اندھیر نگری چوپٹ راج ، کینٹ بورڈ واہ کینٹ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے غریبوں کا جینا محال کردیا، ناجائز تجاوزات کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم ،عملہ تازہ سبزیوں اور پھل فروٹ پر ہاتھ صاف کرنا شروع ہوگیا ، افسروں کے وارے نیارے تازی سبزیاں اور فروٹ بلا ناغہ اوربلا ماوضہ گھر پہنچ جاتی ہیں،انچارج ظلم اور نا انصافی پر خاموش ،غریب لوگ دھائیاں دینے لگے،داد رسی کے لئے درخواست کرنے والوں کو کینٹ انجینیئرملک وقار بری طرح دھتکار دیتا ہے ، ہمیں تو اوپر سے آرڈر ہیں ،عملہ تمام کام اسکی پشت پناہی سے کرتا ہے مجید احمد ریڑھی بان پھٹ پڑا،غریب ہوں کینٹ بورڈ کا کرپٹ عملہ بار بار تنگ کرتا ہے ، چوری ڈکیتی نہیں کرتاریڑھی لگا کر اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہوں،کینٹ بورڈ کے عملہ نے انچارج ملک وقار کے ہمراہ میرے ٹھیے پر ایک ہفتہ قبل ہلہ بولا ،سامان اٹھا کر لے گئے اور عملہ نے تشدد کا نشانہ بنایا ،قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ چوکی میں درخواست دے رکھی ہے،درخواست پر جرمانہ کے ساتھ ایک ہفتہ بعد سامان چھوڑنے کی چھوڑنے کی منظوری ہوئی ، جب تک سبزی فروٹ سمیت دیگر سامان گل سڑ چکا تھا ، عملہ نے سامان سے آلو ، پیاز اور مٹر غائب کر لئے ،میڈیا مجھے انصاف دلائے ،غریب ریڑھی بان میڈیا کے سامنے پھٹ پڑا ، محفوظ نامی اہلکار افسروں کا کار خاص ہے جو کرپشن کے الزام میں پہلے یہاں سے تبدیل ہوچکا اب پھر رشوت دیکر واپس آگیا ہے ، اس نے افسروں کی آشیر باد سے انت مچا رکھی ہے، ہم غریب لوگ کہاں جائیں کس سے اپنی فریاد کریں ،مجید احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل انوار چوک سنگم کیفے جہاں ہوٹل کے ساتھ میرا سبزی کا ٹھیہ ہے سوموار کے روا کینٹ بورڈ انفورسمنٹ کا عملہ جو تیس سے زائد افراد پر مشتمل تھا ملک وقار انچارج اور اکرام کے ہمراہ آیا اور ٹھیہ پر رکھ سارا سامان اٹھا لیا ، جس پر میں نے فریاد کی تومجھے پرعملہ کے لوگوں نے کھونسوں مکون اور ڈندوں کی بارش کردی ، مجید احمد نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے کینٹ بورڈ عملہ اور انچارج ملک وقار کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے چوکی نمبر دو ممیں درخواست دے رکھی ہے جبکہ سامان کے لئے بار بار کینٹ بورڈ کے چکر لگاتا رہا جرمانہ کر کے مجھے سامان واپس دینے کو کہا گیا تو سامان کی حالت اتنی خراب ہوچکی ہے کہ اب تو اسے کوڑے کے ڈھیر میں بھی پھینکوں تو بدبو جان نا چھوڑے لہذا وہ یہ سامان لیکر کیا کرے گا ، اس نے بتایا کہ اس میں سے آلو پیاز اور مٹر غائب ہیں جو عملہ اور افسروں نے بانٹ لئے ، ادہر جب میڈیا نے ملک وقار سے انکے دفتر میں جاکر بات کرنا چاہی تو موصوف نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ میں مصروف ہوں ، اسسٹنٹ سیکرٹری سے بات کر لو ، جب اسسٹنٹ سیکرٹری سرور محمود چوہدری کے پاس گئے تو انھوں نے بتایا کہ چونکہ اسکا سامان خراب ہوچکا ہے اس لئے جرمانہ بھی کم کیا ہے ورنہ ایک ہزار روپے سے کم جرمانہ نہیں کرتے اسکا جرمانہ صرف تین سو روپے کیا ہے ،ادہر میڈیا کی موجودگی میں ہی دیگر متاثرہ افراد وہاں پہنچے اے اے ٹریڈر انوار چوک کے مالک کا کہنا تھا کہ اسکے ملازم نے جب صبح دکان کا شٹر اوپر کیا ہی تھا کہ کینٹ بورڈ کا عملہ پہنچ گیا اور میری دکان سے روم کولر اٹھا کر لے آئے ،جبکہ ابھی تو دکان پوری طرح کھلی بھی نہیں تھی ، اس نے جب ملک وقار کو معاملہ بتایا تو موصوف نے کہا کہ تم تو پولے کے ساتھ ہو جسکا سبزی کا کیس ہے لہذا تم بھی اب خوار ہو،جب ان سے پوچھا گیا کہ پولا کون ہے تو انھوں نے ہنس کر ٹال دیا ،اسے معلو م نہ تھا کہ میڈیا والے بھی ساتھ کھڑے ہیں، ادہر ایک اور متاثرہ شخص کینٹ بورڈ پہنچا اور بتایا کہ وہ اور اسکلا بیٹا ابلی چھلی بیچ کر گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے آج کینٹ بورڈ کے عملہ نے جبکہ میں ایک گلی میں کھڑا تھا تو عملہ نے میری ریڑھی سامان اور ریڑھی پر پڑے پیسے نو سو روپے کے قریب لے گئے،میرے پا س تو بیس روپے بھی نہیں کہ میں جرمانہ بھروں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes