پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ(آج)کھیلا جائے گا

Published on July 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      1 Comment

برمنگھم(یواین پی)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ (آج)منگل کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ16 جولائی کو نوٹنگھم میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا میچ 18 جولائی کو لیڈز جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 جولائی کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 9 وکٹوں اور لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 52 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے ۔

Readers Comments (1)




Free WordPress Theme

WordPress Themes