ہری پور ، 50 سپاہیوں کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

Published on July 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

ہر ی پور(یواین پی)محکمہ پولیس ضلع ہری پور میں 50 کنسٹیبلان کو ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری اور ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کے خصوصی احکامات پر محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری۔ محکمہ پولیس ضلع ہری پور میں50 کنسٹیبلان کو ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی سربراہی میں قائم ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی اور محکمانہ خدمات کی بناءپر کنسٹیبل وقار انور، محمد زبیر، فیصل محمود، صغیر احمد، شازل حسین، سمیع الرحمن، احمد حسن، اسد سعید، سرفراز شاہ، رضوان علی، سجاد احمد، واجد خان، محمد شعیب، طاہر خان، رفعت علی، محمد گلریز، اعجاز خان، محمد علی، محمد یاسر، عامر شہزاد، محمد یوسف، حبیب نواز، نثار احمد، محمد رستم خان، اختر نواز، سلطان محمد، واجد خان، فرزند علی شاہ، طارق خان، سیف الرحمٰن، عظمت علی شاہ، جمیل احمد، کامران خان، طاہر نسیم، ہاشم خان، سیف اللہ خان، زوبید شاہ، گلریز خان، سہیل نواز خان، شعیب خان، عامر شہزاد، انیل احمد، شجر حسین شاہ، محمد قدیر، محمد سیلمان، کاشف محمود، اشتیاق حسین شاہ،محمد اختر، آصف شاہ اور محمد سعید کو ہیڈ کنسٹیبل پروموٹ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ اچھے کارکردگی کے حامل افسران کو پروموٹ کرنا ہری پور پولیس کی روایت رہی ہے تمام پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں گئے۔ تمام افسران قانون کی بالادستی اور محکمانہ ڈسپلن کو اپنا شعار بنائیں۔ فرائض کی سر انجام دہی کے دوران عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھیں اور انصاف کے اصولوں پر کاربند رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes