پریشر ہارنز استعمال کرنے والوں کے خلاف ہفتہ وار خصوصی مہم اختتام پذیر

Published on July 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

چھوٹی بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے 1350 پریشر ہارنز اتارے گئے
ہر ی پور(یواین پی)ٹریفک وارڈن پولیس کا پریشر ہارنز استعمال کرنے والوں کے خلاف ہفتہ وار خصوصی مہم کا اختتام مہم کے دوران مجموعی طور پر چھوٹی بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے 1350 پریشر ہارنز اتارے کر تلف کردئیے گئے ہری پور ٹریفک پولیس نے عوامی شکایات پر ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی اور انچارج ٹریفک بشیر خان نے ہمراہ دیگر ٹریفک پولیس کے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر پریشر ہارنز کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں گئیں۔ ہفتہ وار مہم کے دوران مجموعی طور پر چھوٹی، بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے 1350 کے قریب پریشر ہارنز اتارے گئے۔ مہم کے اختتام پر ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز، ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی موجودگی میں پریشر ہارنز کو بذریعہ رولر تلف کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ہری پور نے میڈیا ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کے نام پیغام میں کہا کہ گاڑی و موٹر سائیکلوں کا استعمال کرنے والے معزز شہری پریشر ہارن کا استعمال کرکے اپنی قمیتی رقم کو ضائع نہ کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پریشر ہارن و دیگر ممنوعہ اشیاءکا استعمال ترک کردیں اور ٹریفک قوانین کو اپنا شعار بنائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题