ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر ) محمد علی اعجاز کا انسداد کرو نا ویکسیئن سنٹرکا دورہ

Published on July 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر ) محمد علی اعجاز نے انسداد کرو نا ویکسیئن سنٹرز جمنیزیم ،نادرا آفس ،سپورٹس کمپلیکس رینالہ خورد ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول رینالہ خورد ،تحصیلدار آفس اوکاڑہ ،بنیادی مرکز صحت 18/ون ایل کا دورہ کیا اور وہاں پر ویکسیئن لگوانے کے لئے آنے والے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہو لیات اور کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا انہوں نے ویکسیئن لگوانے کے لئے آنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گلی ،محلے اور ارد گرد رہنے والے لوگوں کو کرونا ویکسیئن کی اہمیت سے آگاہ کریں تاکہ ملک میں ہر اہل شہری ویکسی نیٹڈ ہو سکے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو¿ صرف احتیاط اور ویکسیئن سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ویکسیئن لگوانے کے لئے آنے والے لوگ نہ صرف ایک ذمہ دار شہری ہونے کا کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ وہ وطن عزیز کو اس مصیبت اور پریشانی سے نکالنے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes