یوفون نے چین میں پری پیڈ رومنگ سروس پر سب سے کم ترین نرخ متعارف کرادیئے

Published on August 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے چین میں اپنی رومنگ سروسز کے چارجز میں سب سے زیادہ کمی لانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس اقدام کی بدولت یوفون صارفین ملک سے باہر بھی اپنے پیاروں سے بوقت ضرورت رابطہ میں رہ سکیں گے۔ یوفون کی جانب سے اس حالیہ آفر سے طالب علم، سیاح، کاروباری افراد اور سفارتی حلقہ پاکستان کے پڑوسی و گہرے دوست ملک چین میں مستفید ہوگا جس کے ذریعے وہ اعلیٰ معیار کی آواز اور ڈیٹا خدمات استعمال کرسکیں گے۔ٹیلی کام انڈسٹری میں یوفون کی جانب سے وطن جیسی رومنگ خدمات سب سے کم ترین نرخوں پر پیش کی جارہی ہیں جن میں ان کمنگ اور آو?ٹ گوئنگ کالز اور انٹرنیٹ 5 روپے فی 30 سیکنڈز اور 5 روپے فی ایم بی بالترتیب شامل ہیں۔یہ سروس یوفون کے تمام پری پیڈ نمبروں پر صارفین کی سہولت کے لئے پہلے سے ہی فعال ہے۔ مزید براں، چین میں یوفون کے ڈیٹا رومنگ کی بدولت صارفین کو تمام سوشل میڈیا ایپس کے ساتھ کسی پریشانی اور رکاوٹ کے بغیر باآسانی رسائی حاصل ہوگی۔یہ ڈیٹا سروس *506# ڈائل کرکے اور ذیلی ہدایات پر عمل کرکے فعال کی جاسکتی ہے۔اس اقدام کی بدولت چین میں کاروباری، تعلیمی، تفریحی یا کسی بھی مقصد سے سفر کرنے والے یوفون صارفین کو سہولت حاصل ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں میں تیزی آئے گی جس سے سماجی و معاشی ترقیاتی اہداف کے مشترکہ طور پر حصول کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا۔یوفون ہمیشہ سے اپنے صارفین کو بہتر انداز سے سہولت کی فراہمی میں پیش پیش رہا ہے اور اس کا یہ حالیہ اقدام اسکا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صارفین کو مرکزی اہمیت دینے والی کمپنی کے طور پر یوفون نے اپنی مصنوعات اور خدمات کے پورٹ فولیو میں بہتری لانے کا عمل جاری رکھا ہے تاکہ اپنے صارفین کے لئے معیاری نیٹ ورک اور ڈیٹا خدمات میں وسعت لائی جاسکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes