عوام کو ریلیف دینے والی حکومت ہی ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے۔ زاہدہ انصاری

Published on April 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

نوکریوں اور گھروں کے خالی اعلانات پر ساڑھے تین سالوں میں کچھ بھی نہیں کیا گیا
لاہور(یو این پی)پی پی وفاق کے استحکام پر یقین رکھتی ہے آئین کی اصل صورت بحالی بے نظیر بھٹو کا خواب تھا ان خیالات کا اظہار نائب صدرپی پی وومن ونگ سینٹرل پنجاب،ٹکٹ ہولڈر ایم این اے زاہدہ انصاری نے معروف ماڈل و اداکارہ صندل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عوام جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں اس لئے نئی آنے والی حکومت سے توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں انہوں نے پی پی اور دیگر جماعتوں سے کابینہ میں آنے والے وزرا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت اپنے کسی وعدے پر پورا نہ اتر سکی نوکریوں اور گھروں کے خالی اعلانات پر ساڑھے تین سالوں میں کچھ بھی نہیں کیا گیا تحریک انصاف کی پارٹی نے جو عوام کو ریلیف دینے کے بلندوبانگ دعوے کیے تھے وہ سارے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے پی پی عوام سے جو وعدے کرتی ہے و پورے کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی پی پی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے پی پی ہی پاکستان کو اندھیروں سے نکال سکتی ہے پی پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور غریب عوام کو ریلیف دینے کی بات کی ہے سیاست کسی نے سیکھنی ہو تو پی پی سے سیکھے آئندہ جنرل الیکشن میں بھی پی پی سندھ سمیت ملک بھر میں واضح برتری کے ساتھ سامنے آئے گی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题