بیوپاریوں اور مویشی خریدنے والوں کی سہولت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں سردار حسنین بہادر دریشک

Published on July 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

مویشی منڈی میں خدمات سر انجام دینے والے محکموں کے افسران و اہلکاران ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دیں
اوکاڑہ ( یواین پی)صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کا مویشی منڈی اوکاڑہ کا دورہ۔انہوں نے مویشی منڈی میں سرکاری اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات ،انسدا د کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد اور اینٹی ٹک سپرے کے لئے کئے جانے والے اقداما ت کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک حق نواز نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں 7مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں جہاں پر انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے ساتھ ساتھ بیوپاریوں کو سایہ دار جگہیں ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،واش رومز ،بجلی ،سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے عارضی ڈسپنسری جبکہ ابتدائی طبی امداد کے لئے محکمہ صحت کے کاﺅنٹرز قائم کئے جا چکے ہیں صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدائیت پر پنجاب بھر میں مویشی منڈیوں کے دورے کر رہا ہوں بیوپاریوں اور مویشی خریدنے والوں کی سہولت کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی میں خدمات سر انجام دینے والے محکموں کے افسران و اہلکاران ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دیں یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان منڈیوں میں عوام کو سہولیات فراہم کریں ۔انہوں نے منڈی میں جانور فروخت کرنے والے بیوپاریوںسے فراہم کی جانے والی سہولیات اور جانوروں کی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔انہوں نے خریداروں سے بھی جانوروں کی قیمتوں سے متعلق پوچھا صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ جانوروں کی قیمتوں میں 10فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ رجحان پنجاب کی دیگر منڈیوں میں بھی دیکھا گیا ہے لیکن خو ش آئند بات یہ ہے کہ لوگ جانور خرید رہے ہیں لوگوں کی قوت خرید بڑھی ہے بعد ازاں انہوں نے مویشی منڈی کے انٹری پوائنٹ پر قائم انسدا د کرونا ویکسی نیشن کاﺅنٹر کا بھی معائنہ کیا اور ویکسئین لگانے کا ریکارڈ چیک کیا انہوں نے محکمہ صحت کے اہلکاران کو شابا ش دیتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں محکمہ صحت کہ ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں منڈی میں جانور لانے والے بیوپاریوں اور خریداروں کی انسداد کرونا ویکسئین لگوانے کے سلسلہ میں نہ صرف راہنمائی کی جائے بلکہ جن افراد نے ویکسئین نہیں لگوائی ان کو ویکسئین لگائی جائے ۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک مویشی منڈی میں قائم ہیلتھ کاﺅنٹر ،ویٹرنری کاﺅنٹر،ریسکیو 1122کاﺅنٹر کا بھی معائنہ کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes