خواجہ فرید ہال میں مصری قراہ خوانوں نے قرآن مجید کی تلاوت کر کے حاضرین میں قلبی اطمنان کی روح پھونک دی

Published on April 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

unnamed
راجن پور (خرم شہزاد بھٹہ سے) راجن پور ، ڈسٹرکٹ بار کونسل کے خواجہ فرید ہال میں بین االاقوامی شہرت یافتہ مصری قراہ خوانوں نے قرآن مجید کی تلاوت کر کے حاضرین میں قلبی اطمنان کی روح پھونک دی ۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق با وقار تقریب سابق صدر بار صاحبزادہ جہانگیر فرید ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں مصر سے آئے ہوئے قراء خوانوں الشیخ جمال حسین خالد ، الشیخ صالح حسن علی نے قرآن حکیم کی صورتوں کی تلاوت کر کے حاضرین کے دلوں کو اللہ کے پاک کلام سے منور کر دیا ۔ نقابت کے فرائض قاری غلام حسین نے سر انجام دیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری ظفر اقبال ، ایڈشنل سیشن ججز محبوب احمد خاں ، اسلم پرویز ، سینئر سول جج انجم ممتاز ملک، جنرل سیکرٹری بار گل محمد جمن بزدار ، قاری حبیب اللہ صادقی و دیگر بھی موجود تھے ۔

واپڈا کی نجکاری کے خلاف میپکو کے کارکنوں نے راجن پور میں واپڈا پاور سٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا
راجن پور(خرم شہزاد بھٹہ سے) واپڈا کی نجکاری کے خلاف میپکو کے کارکنوں نے راجن پور میں واپڈا پاور سٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ نجکاری کے خلاف ملازمین نے دفتروں کی تالا بندی کرتے ہوئے ہڑتال بھی کی۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق میپکو آفس راجن پور میں ملازمین نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے کام بند کر دیا اور دفاتر کی تالا بندی کی ۔ واپڈا یونین کے عہدیداروں و کارکنوں نے میپکو آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ کرنے والے حکمرانوں کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین نے حکومتی فیصلہ کے خلاف بینرز آویزاں کر رکھے تھے جن پر اُن کے مطالبات درج تھے ۔ مظاہرہ میں کارکنان سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے ۔ واپڈا نجکاری کا فیصلہ نا منظور کرتے ہوئے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے ڈویژنل چئیرمین جام عبدالقادر کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے لیے پالیسیاں بہتر بنانے کی بجائے قومی اثاثے بیچے جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کرنے کی بجائے اس میں بہتری لانے کے لیے منیجمنٹ تبدیل کرتے ہوئے اچھی صلاحیتوں کے حامل لوگ آگے لائے جائیں۔
راجن پور ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے حکومتی پالیسی کی آڑ میں شہریوں سے کاغذات کی مد میں تین روز میں لاکھوں روپے بٹور لیے
راجن پور ( یو این پی) راجن پور ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے حکومتی پالیسی کی آڑ میں شہریوں سے کاغذات کی مد میں تین روز میں لاکھوں روپے بٹور لیے ۔۔۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسی کی آڑ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر انجم رحمان نے شہر کے مختلف چوکوں پر ناکے لگا کر شہریوں سے کاغذات مکمل رکھنے کی آڑ میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے متاثرین عبد الکریم ، ظفر اللہ و دیگر کا کہناہے کہ متذکرہ ای ڈی او نے مختلف چوکوں پر مختلف اوقات کار میں ناکے لگا کر ٹریکٹر ٹرالی و دیگر گاڑی مالکان سے تین ہزار وپے سے دس ہزار روپے فی کس لوٹ مار شروع کر رکھی ہے متاثرین کے مطابق ای ٹی او نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تین روز میں شہریوں سے لاکھوں روپے ٹھگ لیے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ موقع پر اُس کی ڈیمانڈ پوری کر دی جائے تو ٹھیک ورنہ قانونی پیچیدگیوں کے صبر آزما مراحل سے گزرنا پڑتا ہے جس سے بچنے کے لیے شہری لُٹنے پر مجبور ہیں ۔ متاثرین نے ڈائریکٹر ایکسائز پنجاب لاہور ، کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈی سی او راجن پور سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کی اہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجن پور ( یو این پی) سرائیکی قومی اتحاد نے عوام کو شعور اور سچ بولنے کی جرات دی ہے ۔ یوسف رضا گیلانی اگر اپنے دور حکومت میں سرائیکی صوبہ بنا دیتے تو آج سرائیکی قوم کو ن لیگ کے اس دور میں حکومت سے امیدیں وابسطہ نہ ہوتیں ۔ سرائیکی قوم کا بچہ بچہ جنوبی پنجاب کو مسترد کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی اتحاد کے ممبر کونسل سردار خان لُنڈ اور انقلابی شاعر اللہ ڈتہ بدنام نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ طبقہ کے خلاف نوجوان طبقہ آگے آکر اپنے حقوق غصب کرنے والوں کا محاسبہ کرین انھوں نے کہا کہ سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کی قیادت میں سرائیکیوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اس موقع پر جام غلام عباس ، احسن بلوچ ، جام اختر عباس ، ارشد بھٹی و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجن پور (یو این پی) قرآن مجید کسی خاص فرد یا قوم کے لیے نہیں بلکہ ساری دنیا کے لیے ہدایت کا سر چشمہ ہے قرآن مجید کا حقیقی فیض اس پڑھ ، سمجھ اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ممکن ہے ان خیالات کا اظہار سید مولانا علامہ محمد قاسم نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری انفارمیشن عبد الطیف قریشی کی رہائش گاہ پر درس قرآن مجید دیتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک ایسا ہدایت نامہ ہے جو انسانوں کو ذلت و گمراہی کی تاریکی سے نکال کر روشد و ہدایت کی روشنی عطا کرتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجن پور(یو این پی) برصغیر و پاک ہند کے عظیم روحانی پیشوا و ہفت زبان صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے نام سے منسوب سرائیکیوں کی شناخت فریدی رومال کا آج سرائیکی وسیب میں خصوصی دن منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں آج مورخہ 11 اپریل پریس کلب کے زیر اہتمام ایک تقریب با عنوان ’’ فریدی رومال سرائیکیوں کی شناخت ‘‘ منعقد ہو گی جس میں ممبران فریدی رومال پہن کر شریک ہونگے اس موقع پر خواجہ غلام فرید ؒ کا کلام کے علاوہ اس موقع پر معروف گلوکار خواجہ غلام کی کافیاں پیش کریں گے اور روایتی جھومر کا بھی اہتمام ہوگا جس میں مختلف مکاتب فکر کے کثیر افراد شریک ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجن پور (یو این پی) النور پبلک ہائی سکول میں مورخہ 12 اپریل بوقت 9 بجے صبح سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو گی جس میں ادارے کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو انعامات دیے جائیں گے تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی بیرسٹر رضا خان دریشک اور سردار احمد علی خان دریشک مہمان خصوصی ہونگے تقریب کے مہمان خصوصی اس موقع پر ضلع راجن پور سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات جنہوں نے اپنے اپنے شعبہ میں نمایاں خدمات سر انجام دیں اُن کی خدمات کے اعتراف پر انہیں اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes