بلاول کی امجد صابری کے گھر آمد‘ صحافیوں کے سوال پر وزیرداخلہ کو آگے کر دیا

Published on June 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 564)      No Comments

02
کراچی (یو این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تعزیت کے لیے شہید امجد صابری کے گھر پہنچ گئے اوران کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آدھے گھنٹے سے زائد امجد صابری کے اہل خانہ کے ساتھ رہے۔اس موقع پر انہوں نے ان کی والدہ سے کہا کہ میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ میں آپ کا غم سمجھ سکتا ہوں۔ آپ کی اور میری فیملی شہید فیملی ہے۔ جب ان کے اہل خانہ نے کہا کہ سندھ حکومت امجد صابری کے نام سے کوئی انسٹیٹیوٹ بنا کر دے تو بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر داخلہ سندھ سے کہا کہ اس پر فوری کام کیا جائے۔اہل خانہ سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ یہاں تعزیت کے لیے آئے ہیں‘ کوئی سیاسی بات نہیں کریں گے۔جب صحافیوں نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ سندھ حکومت نے امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں تو بلاول بھٹو نے کہا کہ اس سوال کا جواب وزیر داخلہ سندھ سہیل انور دیں گے اور سہیل انور سیال کے لیے ڈائس سے چلے گئے۔ان کی جگہ سہیل انور سیال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ ہائی پروفائل کیس ہے۔ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پر امجد صابری کے گھر کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题