ملک کی نصف سے زائد آباد ی غربت کی لکیر سے نیچے

Published on June 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

2
اسلام آباد (یو این پی)  پاکستان میں نصف سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، عالمی بینک کے مطابق آدھی آبادی کی یومیہ آمدنی دو سو پانچ روپے سے بھی کم ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ ولڈ ڈیولپمنٹ انڈیکیٹرز دوہزار پندرہ کے مطابق پاکستان میں خاطرخواہ روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے آبادی کا بڑا حصہ معمولی اجرت پر کام کر رہا ہے، بارہ اعشاریہ سات فیصد آبادی کی یومیہ آمدنی ایک ڈالر پچیس سینٹس سے بھی کم ہے، جبکہ نصف آبادی کی آمدن دو ڈالر سے نیچے ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح پانچ فیصد اور شرح خواندگی اکہتر فیصد ہے، جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے اکتیس فیصد بچے غذائی قلت کی وجہ سے وزن میں کمی کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں غربت کی شرح پاکستان سے کہیں زیادہ بلند انسٹھ اعشاریہ دو فیصد اور بنگلہ دیش میں چہیتر اعشاریہ پانچ فیصد ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes