پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کا اضافہ

Published on July 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے۔ دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لٹر لیکن پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لٹر ہے۔ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں 47 فیصد اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں 11 فیصد ااضفہ ہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔شہباز گل نے لکھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog