سندھ میں غربت سب سے زیادہ ہے: شہباز گل

Published on August 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب پورے ملک کی معیشت تباہ کرنے کے پلان پر عمل پیرا ہےتفصیلات کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن لگانے کے بعد وفاقی حکومت کی طرف سے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی پی پی حکومت کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پیپلز پارٹی اب پورے ملک کی معیشت تباہ کرنے کے پلان پر عمل پیرا ہے۔ سندھ میں غربت سب سے زیادہ ہے تو دوسری طرف لوٹ ماربھی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy