فوری عام انتخابات کوئی نہیں روک سکتا: عمران خان

Published on August 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اسلام آباد:(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں فوری عام انتخابات کوئی نہیں روک سکتا، غلط فہمی جلد دور ہوجائے گی، عوام صاف اور شفاف الیکشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، 13 اگست کا جلسہ انقلاب کا آغاز ہوگا۔بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے رہنما اور ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی اور قانونی امور،13 اگست کے جلسے پر مشاورت کی گئی، بابر اعوان نے جاری قانونی معاملات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 13 اگست کا جلسہ آغاز انقلاب ہو گا، فوری انتخابات کو کوئی نہیں روک سکتا، جنہیں غلط فہمی ہے جلد دور ہو جائیگی، عوام اب عام انتخابات کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes