ڈپٹی کمشنرٹھٹھہ کا لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر عمل درآمدکے لیے علاقوں کا دورہ

Published on August 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

ویکسی نیشن کارڈ کی عدم موجودگی پردوکانیں سیل، جرمانہ سمیت گرفتار کرنے کا حکم
ٹھٹھہ (حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنرٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ٹھٹہ شہر اور مکلی کے مختف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بیکریز، دودھ، دہی، گوشت، مچھلی، گروسری اور جنرل سٹور، ہوٹل، ریسٹورنٹس، پٹرول پمپس اور دیگر دکانوں کے مالکان اور ان کے عملے کے ویکسینیشن کارڈ چیک کیے اور ماسک کا استعمال سمیت سماجی فاصلے کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹھٹھہ اور مکلی دوکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور ویکسینیشن کارڈ کی عدم موجودگی پر سیل اور جرمانہ عائد کرنے سمیت انہیں گرفتار کرکے ویکسینیشن کے بعد دکانیں کھولنے کا حکم دیا جبکہ کئی دکانداروں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکارٹھٹھہ کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرکے ویکسینیشن کارڈ، سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کا جائزہ لیں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ عائد کرنے سمیت دکانیں سیل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے بعد سیل دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں سے ویکسینیشن کارڈ کے بارے میں معلومات لیں اور بغیر ویکسین اور ماسک یا سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ عبدالغفار شیخ، ڈی ایس پی ٹھٹھہ جمعہ خان پنہور، مختیارکار ٹھٹہ اقتدار رسول بہرانی، توفیق میمن، ریاض شاہ، عزیز میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog