سوات کے شہر مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی

Published on August 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

سوات(یواین پی) سوات کے شہر مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زیرزمین گہرائی 178 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔واضح رہے کہ ابھی تک کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题