خشک اور بلغمی کھانسی کیلئے امرود کا استعمال لاجواب ہے طبی ماہرین

Published on August 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

امرود میں آئرن اور وٹامن سی کی موجودگی کھانسی ختم کرنے کے لئے مفید ہے
فیصل آباد (یو این پی)سردی ہو یا گرمی کھانسی کسی بھی موسم میں ہوجائے انتہائی تکلیف کا باعث بنتی ہے کھانسی سے سر درد اور سانس لینے میںدشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے امرود کوکھانسی کے مرض میں اس کو استعمال کرنا ہر گز نہ بھولیں اس کی وجہ یہ ہے کہ کھانسی کے شربتوں میں امرود کا رس بہت مناسب مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے امرود مکمل اینٹی آکسیڈنٹ ہے اس میں وٹامن سی، آئرن، کسیلے الکلائن، کارٹینوائڈز، پوٹاشئیم اور مفید فائبرز پائے جاتے ہیں جوکہ کھانے میں اس کے ذائقے کو منفرد بنانے کے ساتھ ساتھ اسے بیماریوں کے حل میں مفید بناتے ہیں۔ امرود میں آئرن اور وٹامن سی کی موجودگی اس کو کھانسی ختم کرنے کے لئے مفید بناتی ہے کھانسی چاہے خشک ہو یا بلغم والی دونوں طرح کی کھانسی میں امرود بہت فائدہ دیتا ہے خشک کھانی کیلئے امرود کو اچھی طرح دھو کر اس کو باریک کاٹ لیں اور پھر ان چھوٹے امرود کے کٹے ہوئے ٹکڑوں پر آدھا چمچ شہد اور آدھا چمچ دارچینی پاوڈر چھڑک کر دن میں کسی بھی وقت کھا لیں یا جب زیادہ کھانسی ہو تو پانی پینے کے بعد کھائیں مگر اس کو کھانے کے آدھے گھنٹے تک پانی نہ پئیں بلغم والی کھانسی کے لئے ایک امرود کو دھو کر اچھی طرح خشک کرلیں اور اس کو توے پر رکھ کر اچھی طرح اتنا پکائیں کہ اس کا چھلکا تھوڑا سا جل جائے اب اس کی پھانکیں کاٹیں اور ان پر کالی مرچ پاﺅڈر، کالا نمک ڈال کر رات کو سونے سے قبل کھائیں مگر پانی نہ پیئیں۔یہ دونوں طریقے کھانسی کو بھگانے میں بہت مفید ہیں لہٰذا آپ بھی ان کو استعمال کریں اور ٹھنڈے موسم میں کھانسی سمیت نزلے و زکام سے بھی خود کو محفوظ رکھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes