حادثہ یا سانحہ میں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو1122 کے قیام کو 18 سال مکمل

Published on October 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

ایمبولینس سروس سے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کا قیام ،ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز)کی انتھک محنت اور کاوشوں کی بدولت ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال
اوکاڑہ (یواین پی )کسی بھی ناگہانی صورتحال ، حادثہ یا سانحہ میں انسانیت کی بے لوث اور بروقت مدد کرنے والے ادارے ریسکیو1122 کے قیام کو 18 سال مکمل ہو گئے ۔ سالگرہ کے موقع پر سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے زبردست انداز میںبانی ڈائریکٹر جنرل / سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بانی ڈائریکٹر جنرل / سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) نے 2004 میں لاہور سے ایمبولینس سروس شروع کی اور اپنی انتھک محنت، لگن اور کاوش کی بدولت ریسکیو1122 کو ناصرف پاکستان بلکہ ساﺅتھ ایشیاءکے ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں بہترین ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ بنا یا۔ریسکیو1122 کی ایمرجنسی ایمبولینس سروس اب تک 1 کروڑ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا ہے جبکہ 1 لاکھ 90 ہزارسے زائدفائر ایمرجنسیز اور سانحات میں بروقت ریسپانس اور پیشہ وارنہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 580 ارب سے زائد کے نقصانات کو بچایا۔ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت اب تک11 لاکھ سے زائد شدید نوعیت کے مریضوں کو پرائمری ہیلتھ کئیر ہسپتالوں سے سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔ موٹر بائیک ریسکیو سروس کے ذریعے ریکارڈ 4 منٹ کے اوسط ریسپانس ٹائم کے ساتھ10 لاکھ سے زائد ایمرجنسی کو ڈیل کیا ۔ 2006 میں بنے والی ڈیزاسٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے2019 میں اقوام متحدہ انسراگ سے سرٹیفیکیشن کر کے ساﺅتھ ایشیاءکی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ کورونا وباءمیں 22 ہزار سے زائد مریضوں کی منتقلی جبکہ 4 ہزار سے زائد کورونامیتوں کو عزت و احترام کے ساتھ تدفین کیا گیا۔ پنجا ب بھر میں یونین کونسل لیول پر کیمونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کا قیام عمل میں لا کر عوام الناس میں محفوظ معاشرہ عمل کے شعور کو اجاگر کیا اور Pakistan Lifesaver CPR Program کا آغاز تمام شہریوں کو زندگی بچانے کی ضروری مہارتوں پر تربیت دینے کےلئے کیا گیا تاکہ ہر گھر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے والا میسر ہو۔ بعد ازاں ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر اور ریسکیورز کی جانب سے ریسکیو1122 کی 18 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy