شمالی کوریا کا نئے اسٹریٹیجک نوعیت کے ہتھیار کا تجربہ

Published on November 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

پیونگ یانگ: (یو این پی) امریکا کے ساتھ مذاکرات میں تعطل کے بعد شمالی کوریا کا بڑا اقدام، سربراہ کم جونگ ان کی موجودگی میں جدید ترین ہتھیار کا تجربہ کر لیا۔تعلقات میں سرد مہری اور ٹرمپ کی بے رخی کے بعد کم جانگ ان ناراض ہو گئے۔ کم جانگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ایٹمی تجربے نہ کرنے کا معاہدہ کیا پھر امریکی صدر کو محبت بھرے خطوط بھی لکھے تاہم جب دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تعطل پیدا ہوا تو شمال کوریا اپنی پرانی روش پر آ گیا۔انہوں نے نئے جدید ترین ہتھیار کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تجربہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کی موجودگی میں کیا گیاتاہم ہتھیار کیسا ہے اور کیا ہے۔اس بارے کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے۔جنوبی کوریا کے مطابق وہ ہتھیار کی نوعیت کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes