حکومت امن امان کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے علامہ عارف واحدی

Published on May 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی )شیعہ علماء کونسل و تحریک جعفریہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ حکومت امن امان کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ،لا اینڈ آرڈ کی نہ گفتہ بہ صورتحال میں بیرونی سرمایہ کاری منجمد ہوکر رہ گئی ہے،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے دہشتتگردی کی کاروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے،دہشتتگردوں کا تعلق خواہ کسی بھی مسلک سے ہو بلا تفریق انکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،دہشتگردوں کے خلاف سزا ؤں کو مصلحت کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہئے،سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز کا خاتمہ ملکی مفاد میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں آل عمران ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ا س موقع پر جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا سید محن نقوی ، سید شتاق حسین نقوی بھی موجود تھے۔ علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ جن بھی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے صفوں میں دہشتگرد گھسے ہوئے ہیں حکومت کو ان پر آہنی ہاتھ ڈالنا چاہئے،اور ان جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ حکومت سے مکمل تعاون کریں چونکہ ایسی صورت میں وہ جماعتیں خود بدنام ہوتی ہیں جن کے کارکنان ملک دشمن کاروائیوں میں ملوث ہوں،انکاکہنا تھا کہ در پردہ ایسی قوتیں موجود ہیں جنہوں نے حکومت کے ہاتھ باندھ رکھیں گے ،علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کا واویلا کرنے والے در اصل خود اسکے ذمہ دار ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہہم نے ملک و قوم کے مفاداورامن کے قیام کی خاطرفوجی عدالتوں اور21ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی تھی،مگر نیشنل قومی اکشن پلان پر اس طرح عملدرآمد نہ ہوا جس طرح ہونا چاہئے تھا، ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں حقیقی امن کے قیام کے لئے آپریشن ضرب عضب کوپورے پاکستان میں پھیلایا جائے اور بلاتفریق دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی جائے ،کراچی کے سانحہ پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسماعیلی برادری بالخصوص خواتین کوانتہائی بے دردی سے نشانہ بنایاگیا جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس قسم کاگھناؤنافعل کوئی مسلمان نہیں کرسکتااورنہ ہی اسلام اس کی اجازت دیتاہے۔پاکستان میں فرقہ واریت کی دوٹوک الفاظ میں نفی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں چندشرپسندعناصر پاکستا ن کا امن تباہ کرناچاہتے ہیں ۔علامہ عارف واحدی نے مذیدکہاکہ حکومت نے دہشت گردوں کے لشکروں کے سربراہان کومہمان بناکربٹھا رکھا ہے جبکہ عام افرادکوپھانسیاں دی جارہی ہیں حکومت کوچاہئے کہ اگروہ حقیقی معنوں میں ملک میں امن کے خواہاں ہیں تودہشت گردوں کے سرغنوں کوفی الفورپھانسیوں پرلٹکایاجائے۔ ملک میں امن اومان برقرار رکھنے کی خاطرہم نے شہداء کی لاشوں پرکھڑے ہوکربھی ملک میں امن کی بات کی ہے وگرنہ ہم چاہتے توملک میں خون خراباکرواسکتے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme